ماڈل ٹائون ڈویڑن کے 3 پولیس اہلکاروں کانسٹیبل شاہد، بلال اور عثمان کیخلاف کرروائی کی گئی
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک بنانیوالے3 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔ماڈل ٹائون ڈویڑن کے 3 پولیس اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک بنائی تھی جس پر ایس پی شہربانو نقوی نے سخت ایکشن لیا۔ نوکری سے برخاست ہونے والوں میں کانسٹیبل شاہد، بلال اور عثمان شامل ہیں۔تینوں اہلکاروں کی ٹک ٹاک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرنے کی رپٹ تھانہ ماڈل ٹائون میں درج کی گئی۔