لاہور(کرائم رپورٹر)شالیمار ڈولفن نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا سپلائی کرنیوالا ملزم کوگرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن نے دوران پٹرولنگ مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیاملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی ناکام بناتے ہوئے ملزم عدیل کو گرفتار کرلیاملزم کے قبضہ سے 25 لٹر مائع حالت میں گٹکا برآمد کیا گیاملزم عدیل کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ شالیمار کے حوالے کردیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو نشے کی لت میں لگانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں