گورنر سندھ کا اجرک ڈیزائن والی نمبر پلیٹ تحفے میں دینے کا مطالبہ

گورنر سندھ کا اجرک ڈیزائن والی نمبر پلیٹ تحفے میں دینے کا مطالبہ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اجرک ڈیزائن والی نمبر پلیٹ شہریوں کو بغیر معاوضہ بطور تحفہ فراہم کی جائے۔

ایک صحافی سے گفتگو کے دوران گورنر نے کہا کہ "اجرک سندھ کی تہذیب، ثقافت اور عزت کی علامت ہے اور اسے ہمیشہ تحفے کے طور پر ہی دیا جاتا ہے۔"ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق، صحافی نے عوام کو اجرک ڈیزائن والی نمبر پلیٹ نہ لگانے پر پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا۔ اس پر گورنر سندھ نے زور دیا کہ صوبائی روایت کے احترام میں اجرک نمبر پلیٹ شہریوں کو پہلی بار بلا معاوضہ دی جانی چاہیے۔کامران ٹیسوری نے سندھ حکومت کو تجویز دی کہ اجرک پلیٹ سے متعلقہ ٹیکسز اور واجبات پر نظرِ ثانی کی جائے تاکہ اس ثقافتی علامت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جا سکے۔