ڈولفن سکواڈ کی کارروائیاں، 48 گھنٹوں میں 40 چوری شدہ و جعلی نمبر پلیٹ موٹرسائیکلیں برآمد

ڈولفن سکواڈ کی کارروائیاں، 48 گھنٹوں میں 40 چوری شدہ و جعلی نمبر پلیٹ موٹرسائیکلیں برآمد

سکواڈ نے چوری شدہ اور جعلی نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے دوران 40 موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق برآمد ہونے والی موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا چوری کا نکلا، جن میں سے 34 موٹرسائیکلیں قانونی کارروائی کے بعد سپرداری پر مالکان کے حوالے کر دی گئیں۔ترجمان کے مطابق جعلی نمبر پلیٹ کی حامل 5 موٹرسائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، جبکہ ڈولفن سکواڈ نے چوری ہونے والی ایک موٹرسائیکل کو متعلقہ تھانے کے حوالے کیا۔ایس پی ڈولفن نے بتایا کہ چوری شدہ موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا مرتب کر کے ڈولفن سیکٹر انچارجز کے حوالے کیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کریں، جو فوری اور مؤثر مدد کا واحد آسان ذریعہ ہے۔