وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دلچسپ ردعمل، پرفیوم لانچ کرنے والی خاتون سے تحفے کا مطالبہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دلچسپ ردعمل، پرفیوم لانچ کرنے والی خاتون سے تحفے کا مطالبہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک دلچسپ اور خوشگوار لمحہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا، جب انہوں نے اپنے نام پر لانچ کیے گئے پرفیوم کا مزاحیہ انداز میں مطالبہ کر دیا۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نبا بختیاور نے مریم نواز شریف کی تصویر اور نام کے ساتھ ایک پرفیوم بطور خراجِ تحسین لانچ کیا۔ اس تخلیقی اقدام کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا گیا۔مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ردعمل دیتے ہوئے ہنستے ہوئے انداز میں لکھا:"مجھے بھی ایک پرفیوم چاہیے۔"یہ پیغام نہ صرف وائرل ہوا بلکہ صارفین نے مریم نواز کے خوشگوار اور عوامی انداز کو بھی خوب سراہا۔ایڈووکیٹ نبا بختیاور کے مطابق پرفیوم کی تیاری کا عمل جنوری 2024 میں شروع ہوا، جس میں پراڈکٹ ڈیزائن، تیاری اور برانڈ رجسٹریشن جیسے مراحل شامل تھے۔ انہوں نے ٹوئن سٹی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروجیکٹ کے دوران کئی مالی اور تکنیکی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، تاہم یہ پرفیوم کسی تجارتی مقصد کے بجائے صرف وزیراعلیٰ پنجاب کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔یہ پرفیوم باقاعدہ طور پر لانچ ہو چکا ہے اور مریم نواز کی ہلکی پھلکی مزاحیہ رائے نے اس خبر کو مزید مقبول بنا دیا ہے۔