اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، سی پیک اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، سی پیک اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے تیانجن میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی۔

یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ اسحاق ڈار نے کانفرنس کی کامیاب میزبانی اور شاندار مہمان نوازی پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے سی پیک منصوبے کو باہمی ترقی کے لیے کلیدی قرار دیتے ہوئے اس پر پیش رفت پر اطمینان ظاہر کیا۔ ملاقات میں کثیرالملکی تعاون، علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔اسحاق ڈار اور وانگ یی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید گہرا کیا جائے گا اور مختلف شعبہ جات میں قریبی تعاون کو جاری رکھا جائے گا۔