جہانیاں (آن لائن)آج 16 جولائی کی دوپہر سورج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا قبلہ کا رخ متعین کیا جا سکے گا۔ ماہرین کے مطابق 16جولائی بدھ کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر اٹھارہ منٹ پر سورج بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گااس وقت بیت اللہ شریف کا سایہ نہیں ہو گادنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی جانب ہو گاقبلہ کا رخ متعین کرنے کیلئے مقررہ وقت پر ایک چھڑی زمین میں گاڑ دیںاور چھڑی کے سایہ پر ایک خط کھینچ دیںاس خط کے شمالاً جنوباًزاویہ قائمہ بنائیں یہی قبلہ رخ ہو گا۔