اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)سورج آج بدھ کو بیت اللہ کے عین اوپر ہوگا،قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گا۔آج بیت اللہ کا سایہ نہیں ہو گا اور دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی جانب ہو گااور قبلہ رخ کا درست تعین کیا جا سکے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سورج بیت اللہ کے اوپر سال میں دو مرتبہ نظر آتا ہے۔ دوبارہ سورج16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا اس روز بھی قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ آج قبلے کا رخ متعین کرنے کیلئے زمین میں ایک چھڑی عموداً گاڑ دیں اس مقررہ وقت پر اس چھڑی کے سایے پر خط کھینچ دیں اور اس خط پر عموداً گرائیں اور شمالاً جنوباًزاویہ قائمہ بنائیں یہی خانہ کعبہ کا درست رخ ہوگا۔