مکہ مکرمہ (آئی این پی ) سورج کل 16جولائی کو خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گا۔ یہ قدرتی مظہر ہر سال دو مرتبہ پیش آتا ہے، اور اس موقع پر قبلہ رخ کی درست سمت معلوم کرنے کا ایک بہترین اور مستند ذریعہ دستیاب ہوتا ہے۔تفصیل کے مطابق 16 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے بالکل اوپر ہوگا۔ اس وقت زمین پر موجود ہر چیز کا سایہ بیت اللہ کی طرف گرے گا، کیونکہ سورج اور بیت اللہ کا زاویہ ایک جیسا ہوگا۔ اسی لمحے خانہ کعبہ کا خود کوئی سایہ نہیں ہوگا، جو کہ اس مظہر کی سب سے اہم علامت ہے۔