سابق فلسطینی صدر یاسر عرفات کو گزرے 21 برس بیت گئے

غزہ(آئی ا ین پی )سابق فلسطینی صدر یاسر عرفات کو گزرے 21 برس بیت گئے۔سابق فلسطینی صدر یاسر عرفات کیلئے فلسطین سمیت دنیا بھر میں  تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا  ۔ یاسر عرفات کی جدوجہد دیکھ کر فلسطینیوں کے حوصلے آج بھی زندہ ہیں، یاسر عرفات پہلے فلسطینی صدر تھے، سوئس لیبارٹری کے مطابق ان کو زہر دے کر قتل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ سابق فلسطینی صدر یاسر عرفات کی بیوہ سہاعرفات کا اپنے شوہر اور فلسطین کی آزادی کے لئے طویل عرصہ جدوجہد کرنے والے عظیم رہنما کی موت کے حوالے سے ایک اسرائیلی اخبار نے دعوی کیا تھا کہ سہا نے انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ یاسرعرفات کو اسرائیل نے نہیں بلکہ کسی فلسطینی نے زہر دیا ہے۔