راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کے بیان پر غصہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹوئٹ نہیں کرنی چاہیے تھی اور متنبہ کیا کہ تمام گفتگو بیوقوفانہ کی گئی اگر اس کے بعد کوئی بات ہوئی تو تادیبی کارروائی کریں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عالیہ حمزہ کو لاہور ایونٹ پر ٹویٹ نہیں کرنی چاہیے تھی۔