سڑکوں کی سیاست کرنا جانتے ہیں، تصادم نہیں مفاہمت کی ضرورت: عالیہ حمزہ

اگر مفاہمت کرنی ہے تو پرچے کیوں درج کیے جا رہے ہیں، 8فروری کو مینار پاکستان جلسہ کریں گے
 لاہور(آئی این پی )پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ ہم سڑکوں کی سیاست بھی کرنا جانتے ہیں لیکن تصادم نہیں مفاہمت کی ضرورت ہے اور اگر مفاہمت کرنی ہے تو پرچے کیوں درج کیے جا رہے ہیں۔لاہورمیں صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے کہا کہ عوام کا فیصلہ نہیں مانا گیا اور بانی پی ٹی آئی کو بے گناہ جیل میں رکھا گیا ہے جس سے ملک تباہی کی طرف گیا لیکن ہم تو اس ملک میں استحکام چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 8فروری کو مینار پاکستان پر ہم جلسہ کریں گے۔عالیہ حمزہ نے کہا کہ نے کہا کہ لوگوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے لہٰذا مجھے میری سیٹ دی جائے اور اگر آپ جیتے ہیں تو کیوں فارم 45فارم 47نہیں دیے جا رہے۔