سیاسی جماعتوں سے بات چیت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہی ہے ‘بانی سے ملاقاتوں کی فہرست دینگے
اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے دوٹوک کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی معافی نہیں مانگیں گے یہ ناممکن ہے ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر کوئی سمجھتا ہے کہ عمران خان معافی مانگیں گے تو اپنے ذہن سے یہ بات نکال دے۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بڑی تحریک کا مطلب اپنے اندر بہت سے معنی رکھتا ہے۔ سیاسی جماعتوں سے بات چیت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ عدالت نے واضح کر دیا کہ ہفتہ وار دو ملاقاتیں کروائی جائیں گی۔ ہم عمران خان سے ملاقاتوں سے متعلق اب فہرست دیا کریں گے