فضل الرحمن کا فوجیوں کی قربانی کو تنخواہ کا معاوضہ کہنا اسلامی تعلیمات سے ہم آہنگ نہیں:احسن اقبال‘شہدا کے لہو سے لکھی تاریخ کسی سیاسی بیان سے نہیں مٹ سکتی:طارق فضل چودھری
ملک و قوم کے محافظ اداروں کا احترام سب پر لازم ہے:عبدالعلیم خان‘ فوجی جوانوں کی قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا غیرمنصفانہ اور شہدا کے خاندانوں کی دل آزاری ہے:خواجہ آصف
شہدا کے خاندانوں کی قربانیاں پوری قوم کی مشترکہ امانت ہیں:حنیف عباسی‘ قربانیاں قومی آزادی اور بقا کی ضمانت ہیں:رانا ثناء اللہ‘ سیاسی مفادات کو قومی مفاد کے تابع رکھنا چاہیے:خالد مقبول
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے فوجی جوانوں کی بے مثال قربانی کو محض تنخواہ کا معاوضہ قرار دینا نا انصافی ہے، یہ اخلاق کے تقاضوں کے مطابق ہے اور نہ ہی اسلامی تعلیمات سے ہم آہنگ ہے‘وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے محافظوں اور شہدا کا احترام مشترکہ ذمہ داری ہے، اختلاف رائے حق،مگر محافظوں اور شہدا کا احترام مشترکہ ذمہ داری ہے‘ شہدا کے لہو سے لکھی تاریخ کسی سیاسی بیان یا طنز سے نہیں مٹ سکتی‘صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے پاک فوج پاکستان کی سلامتی، استحکام اور دفاع کی علامت ہے، قومی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات اور ایسا طرزِ عمل جو دشمن کے پروپیگنڈے کو تقویت دے، قابلِ مذمت ہے۔ سیاست اپنی جگہ، مگر ملک و قوم کے محافظ اداروں کا احترام سب پر لازم ہے‘۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک کہنہ مشق سیاستدان اور ممتاز مذہبی رہنما ہیں، اس لیے ان سے الفاظ کے انتخاب میں زیادہ ذمہ داری کی توقع کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فوجی جوانوں کی قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا غیرمنصفانہ اور شہدا کے خاندانوں کی دل آزاری ہے، کوئی بھی شخص محض تنخواہ کے لیے اپنی جان نہیں دیتا بلکہ اس کے پیچھے نظریہ، عقیدہ اور وطن سے محبت ہوتی ہے۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے پاکستان کے دفا ع و استحکام کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیا ر ہیں،نظریہ پاکستا ن پر قائم رہنا ہی قومی یکجہتی کی ضمانت ہے‘ مولانا فضل الرحمان نے پوری قوم کا دل دکھایا‘ وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و عوامی امور، سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانیاں قوم کی آزادی، سلامتی اور بقا کی بنیاد ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ہم سب کو اپنے سیاسی مفادات کو قومی مفاد کے تابع رکھنا چاہیے‘زیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانی امور عون چوہدری نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ان سے
شہدا کے لواحقین اور پوری قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے