خیبرپختونخوا اسمبلی:جے یو آئی سے مخصوص نشست واپس‘ن لیگ کو مل گئی دونوں جماعتوں کی نشستیں برابر

 اسمبلی میں ن لیگ اور جے یو آئی کو 9 ، 9 نشستیں مل گئیں‘خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے مابین ٹاس ہوگا‘الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن  نے خیبر پختونخوا  کی مخصوص نشست سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا جس کے تحت ن لیگ کی ایک نشست میں اضافہ ہوگیا جبکہ جے یو آئی سے سیٹ واپس لے لی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے جے یو آئی سے مخصوص نشست واپس لے لی۔ تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے  خیبرپختونخوا اسمبلی میں ن لیگ اور جے یو آئی کو 9 ، 9 نشستیں مل گئی ہیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی پی اور اے این پی کی ایک ایک اضافی نشست ملی ہے۔الیکشن کمیشن نے آزاد رکن طارق اعوان کی ن لیگ میں شمولیت کو تسلیم کر لیا اور  دو جنرل نشستوں پر ایک اضافی مخصوص نشست دینے کی پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز اور عوامی نیشنل پارٹی کی درخواستوں کو مسترد کردیا ہے۔فیصلہ میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ ن لیگ کو خیبر پختوانخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست بھی مل گئی، 26مخصوص خواتین کی نشست پر اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے مابین ٹاس ہوگا۔