شہباز شریف دوتہائی اکثریت مل گئی
پی ٹی آئی مستقل مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی جے یوآئی (ف) کی لاٹری نکل آئی منتخب سے زیادہ مخصوص نشستوں پر براجمان،خیبر پختونخوا اسمبلی میں جے یوآئی (ف) کو 10،سیٹیں ملیں گی۔پنجاب میں ن لیگ 23، پی پی کی 2اضافی نشستیں ، دیگر صوبوں میں بھی اطلاق
اسلام آباد،لاہور( بیورو رپورٹ ،خصوصی رپورٹ) قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت مل گئی حکومتی اتحاد کی نشستیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد214 سے بڑھ کر233ہوگئیں۔اپوزیشن مستقل مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی۔جے یوآئی (ف) کی لاٹری نکل آئی۔منتخب سے زیادہ مخصوص نشستوں پر براجمان۔ حکمران جماعت کے کسی بھی حوالے سے آئینی ترامیم کے امکانات برھ گئے۔اس وقت مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی میں 110،پی پی پی پی کی70،ایم کیو ایم (پاکستان)کی 22،پی ایم ایل کی 5،آئی پی پی کی 4پی ایم ایل (زید)1،بی اے پی 1،این پی 1ہے۔نئی پوزیشن سے چھوٹی جماعتوں کی ڈیل کی پوزیشن ختم ہو گئی جبکہ جے یو آئی (ف)منتخب سے زیادہ مخصوص نشستیں لے گئی۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی و صوبائی اسمبلی کی 77 مخصوص نشستیں بحال ہوگئیں۔قومی اسمبلی کی پنجاب سے خواتین کی 11 مخصوص نشستیں جبکہ خیبرپختونخوا سے خواتین کی 8 اور اقلیت کی 3 مخصوص نشستیں بحال ہوئی ہیں۔فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 14، پیپلزپارٹی کو 5 اور جے یو آئی (ف) کو 3 مخصوص نشستیں ملیں گی۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی 21 اور اقلیت کی 4 مخصوص نشستیں بحال ہوئی ہیں جس کے بعد اب خیبر پختونخوا اسمبلی میں جے یوآئی (ف) کو 10، مسلم لیگ (ن) کو 7، پیپلزپارٹی کو 7 اور اے این پی کو ایک مخصوص نشست ملیں گی۔پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 جبکہ اقلیت کی 3 نشستیں بحال جن میں سے مسلم لیگ(ن) کو 23، پیپلزپارٹی کو 2 جبکہ پاکستان مسلم لیگ اور آئی پی پی کو ایک ایک نشست اسی طرح سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2 اور اقلیت کی ایک نشست بحال ہوئی ہے جس میں سے پیپلزپارٹی کو 2 اور ایم کیوایم کو ایک مخصوص نشست ملے گی۔پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی خان پور ضلع رحیم خان کی روبینہ نذیر ، صادق آباد ضلع رحیم یارخان کے سیٹھ سبرو جی کی نشستیں بحال ہوں گی، جبکہ پیپلزپارٹی کی وہاڑی کی رہائشی نتاشہ دولتانہ دوبارہ رکن قومی اسمبلی بن جائیں گی، جبکہ ایک اور نشست بھی پیپلزپارٹی کی مل جائے گی۔علاوہ ازیں ثمینہ خالد گھرکی کو بھی مخصوص نشست سے معطل کیا گیا مگر بعد ازاں پیپلزپارٹی کی ایک نشست ضمنی الیکشن میں لیاقت پور ضلع رحیم یار خان سے طاہر رشید کے جیتنے پر دوبارہ رکن قومی اسمبلی بن گئی تھیں۔