الیکشن کمیشن نے ترجیحی فہرست کیلئے نامزدگیاں مانگ لیں‘10جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے
اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ ( ن )کو خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی مزید دو مخصوص نشستیں ملیں گی۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں ن لیگ کی مخصوص نشستوں کی فہرست ختم ہوگئی، الیکشن کمیشن نے ن لیگ سے ترجیحی فہرست کے لیے نامزدگیاں مانگ لیں۔اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا سے ن لیگ کو قومی اسمبلی کی دو مخصوص نشستیں ملیں گی، ان مخصوص نشستوں پر نامزدگی کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا۔نو تا 10 جولائی ن لیگ کی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے ۔الیکشن کمیشن حتمی فہرست 24 جولائی کو جاری کرے گا اس کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا محمد فرید آفریدی کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔