پمز ڈاکٹرز کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا.
ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال کی تین رکنی ٹیم — ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر عاصل — عمران خان کا آنکھوں، دانتوں اور عمومی صحت کا معائنہ کرنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے عمران خان کو کچھ دوائیں تجویز کی ہیں اور مکمل میڈیکل رپورٹ جیل انتظامیہ کو بھیج دی جائے گی۔