ممبئی میں جاری بلدیاتی انتخابات کے دوران بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا ایک دل چھو لینے والا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اکشے کمار اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ ووٹ ڈالنے کے بعد واپس اپنی گاڑی کی طرف جا رہے تھے، جب ایک کم سن لڑکی نے انہیں روک کر مدد کی درخواست کی۔ لڑکی نے بتایا کہ اس کے والد شدید قرض میں ہیں اور اس نے اپنے کاغذ کے ذریعے اکشے سے مدد مانگی۔اکشے کمار نے چند لمحے رک کر لڑکی کی بات سنی اور اپنی ٹیم کے ایک رکن کو اس کا فون نمبر لینے کو کہا تاکہ مدد کی جا سکے۔ لڑکی نے شکرانہ کے طور پر ان کے پاؤں چھونے کی کوشش کی، مگر اکشے نے اسے فوراً روکتے ہوئے کہا: "بیٹا ایسا مت کرو"۔یہ نیک دلانہ رویہ مداحوں نے بہت سراہا اور انہیں مہربان اور انسان دوست قرار دیا۔اداکار جلد ہی فلم ’حیوان‘ میں سیف علی خان کے ساتھ نظر آئیں گے، جس کی ریلیز 2026 میں متوقع ہے۔