پشاور: چترال کے بالائی علاقوں اور لوئر چترال کے مختلف مقامات پر برفباری شروع ہوگئی ہے، جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ گرم چشمہ، یارخون، چرون، بونی، مستوج، موڑ کہو اور تورکہو میں برفباری جاری ہے۔
کورارغ کے مقام پر برفباری کے باعث پھسلن ہونے سے پشاور سے آنے والی ہائی ایس دریائے مستوج میں گر گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال بونی میں داخل کر دیا گیا ہے۔