مظفرآباد: لینڈ سلائیڈنگ سے سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جا گری، 2 افراد لاپتا

مظفرآباد: لینڈ سلائیڈنگ سے سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جا گری، 2 افراد لاپتا

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے علاقے کاہوڑی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جا گری۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں دو سیاح دریا کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے، جبکہ ایک شخص کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ لاپتا سیاحوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔