چترال: لواری ٹنل میں برفباری کے باعث مسافر وین کو حادثہ، تمام مسافر محفوظ

چترال: لواری ٹنل میں برفباری کے باعث مسافر وین کو حادثہ، تمام مسافر محفوظ

چترال کے لواری ٹنل ایریا میں گزشتہ رات شدید بارش اور برفباری ہوئی جس کے نتیجے میں سڑکوں پر برف کی تہہ جم گئی۔

 اس صورتحال کے باعث ایک مسافر وین کوچ سڑک سے نیچے جا گری، تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔مقامی ذرائع کے مطابق، بارش اور برفباری کی شدت سے لواری ٹنل میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، لیکن ٹنل میں پولیس کی جانب سے اسنو چین لگائے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق، اسنو چین کے بغیر گاڑیاں ٹنل کے اندر داخل نہیں ہو سکتیں تاکہ برفباری اور برف کے سبب سڑک پر پھسلن سے حادثات سے بچا جا سکے۔چترال شہر اور اس کے مضافات میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے سڑکوں پر برف کی ایک ہلکی تہہ جمی ہوئی ہے اور ٹریفک کے لیے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اس صورتحال میں لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور اسنو چین کے بغیر سفر سے گریز کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔