اداکار جاوید شیخ نے اداکارہ بشریٰ انصاری کے طنزیہ تبصرے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
یہ واقعہ ایک حالیہ پریس ایونٹ کے دوران پیش آیا، جس میں جاوید شیخ کے ہمراہ بہروز سبزواری، روبینہ اشرف اور شبیر جان بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران بشریٰ انصاری نے جاوید شیخ کی طلاق سے متعلق طنزیہ جملہ کہا، جس پر سینئر اداکار ناخوش ہوئے اور سخت ردِعمل دیا۔ویڈیو کلپ میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ جاوید شیخ کے گھر گئی تھیں، لیکن انہیں کچھ کھانے کو نہیں ملا کیونکہ گھر "ان کی آنکھوں کے سامنے بنا اور اجڑ گیا"۔ جاوید شیخ نے جواب میں کہا کہ طنز مذاق میں ہو سکتا ہے، لیکن کسی کا گھر اجڑ جانا خوشی کی بات نہیں، اور انہوں نے کبھی بشریٰ کے طلاق پر بات نہیں کی۔
جاوید شیخ نے بشریٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:"آئندہ جب میری کہانی سناؤ تو اپنی کہانی بھی بتاؤ، کیونکہ تمہاری شادی بھی کامیاب نہیں ہوئی تھی۔"سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صارفین نے بشریٰ کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا، جبکہ متعدد صارفین نے جاوید شیخ کا دفاع کرتے ہوئے انہیں لیجنڈ قرار دیا اور طنز پر ناراضگی ظاہر کی۔