شمون عباسی نے بشریٰ انصاری کے دفاع میں سوشل میڈیا پر طنز کیا

شمون عباسی نے بشریٰ انصاری کے دفاع میں سوشل میڈیا پر طنز کیا

پاکستانی اداکار اور ہدایتکار شمون عباسی نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کو تنقید کا نشانہ بنانے والے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لیا۔

شمون عباسی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بشریٰ انصاری نے ماتھے پر بندی لگا کر پاکستانی معاشرے کی “منافقت” آشکار کر دی ہے۔اداکار نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے لوگ بالی ووڈ گانوں پر ناچنے کے عادی ہیں، مگر ایک استاد کا ایسا حلیہ برداشت نہیں کرتے۔انہوں نے بشریٰ انصاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ استاد ہیں اور “صرف ماتھے پر بندی لگا کر قوم کو ناراض کر دیا”۔یہ تنقید بشریٰ انصاری کے نئے ڈرامے کے ایک سین سے متعلق ہے، جس میں وہ ہندو کردار نبھا رہی ہیں۔ یہ ڈراما ان کے شوہر اقبال حسین نے تحریر اور ہدایت کاری کیا ہے۔