لاہور(نیٹ نیوز )چاند پر فی الحال کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں چند لوگ بیٹھ کر کافی پئیں اور گپ شپ کریں تاہم مستقبل میں چاند پر ہوٹل، سیاحتی اور رہائشی سہولیات کے لیے دیگر منصوبے سنجیدگی سے زیرِغور ہیں۔جی ہاں !! ایک امریکی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 2032 تک چاند پر دنیا کا پہلا ہوٹل قائم کرے گی، جہاں قیام کے لیے سیاحوں کو تقریباً 75 لاکھ پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق خاص طور پر ناسا اور نجی خلائی کمپنیوں کے تعاون سے جو زمین کے گرد مدار میں اسپیس اسٹیشنز قائم کرچکی ہیں اب وہ چاند پر مستقل انسانی موجودگی کے لیے سرگرداں ہیں تاکہ چاند پر سیاحت کو ممکن بنایا جاسکے۔GRU Space سال 1969میں اپالو الیون کے ذریعے نیل آرم اسٹرانگ اور بز آلڈرن چاند پر قدم رکھنے والے پہلے انسان قرارپائے تھے اور اب مستقبل میں وہاں ہوٹل کا قیام اسی انسانی جستجو کا تسلسل ہے۔یہ منصوبہ گیلیکٹک ریسورسز یوٹیلائزیشن (گرْو) اسپیس نامی کمپنی نے پیش کیا ہے، جسے ایلون مسک کی اسپیس ایکس اور مصنوعی ذہانت کی بڑی کمپنی اینویڈیا کی حمایت حاصل ہے۔