چاند کی سطح پر 1000 سے زائد نئی دراڑیں دریافت ہوئی ہیں: دی پلینٹری سائنس جرنل کی رپورٹ
واشنگٹن(آئی این پی )نیشنل ایئر اینڈ اسپیس میوزیم کے مرکز برائے زمین و سیاروں کے مطالعات کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ چاند مسلسل سکڑ رہا ہے اور اپنی شکل میں تبدیلی لا رہا ہے۔ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے چاند کی سطح پر 1000 سے زائد نئی دراڑیں دریافت ہوئی ہیں، جس سے مستقبل کے چاند کے مشنز کے محفوظ ہونے کے حوالے سے خطرات بڑھ گئے ہیں۔یہ تحقیق دی پلینٹری سائنس جرنل میں شائع ہوئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ دریافت مستقبل میں چاند کی تلاش کے مشنز کو شدید زلزلوں کے خطرے سے دوچار کر سکتی ہے۔