سائنسدانوں نے رات کو بجلی پیدا کرنیوالا سولر پینل بنا لیا

امریکہ کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے پینل تیار کیا ،فی سکوائر میٹر 50 ملی واٹس بجلی کا حصول ممکن 
 واشنگٹن (آئی این پی )سائنسدانوں نے ایسے سولر پینلز کی تیاری میں پیشرفت کی ہے جو رات کو بھی بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے ایسے سولر پینل کو تیار کیا ہے جو رات کو بھی بجلی پیدا کرسکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے ریڈی ایٹیو کولنگ کو استعمال کیا ہے۔بنیادی طور پر ریڈی ایٹیو کولنگ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس میں حرارت کو منعکس یا خارج کرکے اشیا کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ رات کو فی اسکوائر میٹر 50 ملی واٹس بجلی کا حصول ممکن ہوسکے گا۔