بحیرہ عرب میں بھارتی کوسٹ گارڈ نے پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی قبضے میں لے کر 9 ماہی گیر گرفتار کر لیے ہیں۔
کشتی میں تقریباً 500 کلوگرام مچھلی اور ماہی گیری کا سامان موجود تھا، جسے بھارتی حکام نے قبضے میں لے لیا۔انچارج کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق گرفتار ماہی گیر ابراہیم حیدری سے تعلق رکھتے ہیں۔ واقعہ گجرات کے قریب کھلے سمندر میں پیش آیا، اور کشتی سے کوئی غیر قانونی یا مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی۔کوسٹل میڈیا سینٹر کے انچارج کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔