کیٹی بندر کے گاؤں مصری پارھیڑی میں ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں ایک ماہی گیر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق، پانچ افراد پر مشتمل ماہی گیروں کا گروہ سمندر میں کشتی پر سوار تھا جب کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد ایک ماہی گیر محمد انیس کی لاش نکالی گئی، جبکہ ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو کر لیا گیا اور تین افراد کی تلاش ابھی جاری ہے۔لاش اور بے ہوش شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ریسکیو ادارے اور پولیس کی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں سرگرم ہیں۔ مقامی حکام نے امدادی کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں تاکہ باقی ماہی گیروں کو بھی جلد تلاش کیا جا سکے۔