بھارتی آبدوز کا ماہی گیر کشتی سے تصادم، 13 افراد ڈوبنے کا خطرہ، 11 کو بچا لیا گیا

بھارتی آبدوز کا ماہی گیر کشتی سے تصادم، 13 افراد ڈوبنے کا خطرہ، 11 کو بچا لیا گیا

ویب ڈیسک:بھارتی بحریہ کی ایک آبدوز نے غیر پیشہ ورانہ رویے اور غفلت کے باعث ایک ماہی گیر کشتی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار 13 افراد سمندر میں ڈوبنے کے قریب آگئے۔

 یہ حادثہ گوا کے ساحلی علاقے میں پیش آیا جب بھارتی بحریہ کی آبدوز کوسٹل سیکیورٹی اور دفاعی مشقوں کے دوران ماہی گیر کشتی سے جا ٹکرائی۔حادثے کے بعد کشتی الٹ گئی اور اس میں سوار افراد سمندر میں گر گئے، جن کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا۔ بھارتی بحریہ نے حادثے کے فوراً بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ اس آپریشن کے دوران کشتی میں سوار 11 افراد کو سمندر سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ تاہم، دو افراد ابھی تک لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔حادثے میں بچ جانے والے افراد اور ان کے اہل خانہ نے بھارتی بحریہ کی غیر ذمہ داری پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی بحریہ کے غفلت کے باعث ان کے پیارے موت کے قریب پہنچ گئے اور ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے۔اس واقعے نے بھارتی بحریہ کی جانب سے پیشہ ورانہ معیار اور بحری آپریشنز کے دوران احتیاطی تدابیر کی ضرورت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔