کویت: غیر ملکی کارکنوں کے لیے ملٹی پل ٹرپ ایگزٹ پرمٹ متعارف

کویت: غیر ملکی کارکنوں کے لیے ملٹی پل ٹرپ ایگزٹ پرمٹ متعارف

کویت حکومت نے غیر ملکی کارکنوں کے لیے نئے قوانین نافذ کرتے ہوئے ملٹی پل ٹرپ ایگزٹ پرمٹ متعارف کر دیا ہے، جس سے کارکن بار بار سنگل ایگزٹ پرمٹ کے بغیر ملک سے باہر جا سکیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت کی پبلک اتھارٹی فار مین پاور (PAM) نے کہا ہے کہ یہ اقدام آجر اور ملازم دونوں کے لیے سہولت پیدا کرنے اور نظام کو مؤثر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ملٹی پل ٹرپ ایگزٹ پرمٹ مخصوص مدت کے لیے جاری ہوگا اور درخواست دہندگان اسے آن لائن Ashal پورٹل کے ذریعے حاصل کر سکیں گے، جہاں وہ اپنی مطلوبہ پرمٹ کی کیٹیگری منتخب کر سکتے ہیں۔

کویتی حکومت کی یہ کوشش ڈیجیٹل خدمات کے فروغ اور غیر ملکی کارکنوں کے لیے آمد و رفت میں آسانی کے وژن کا حصہ ہے، جس سے وقت اور انتظامی پیچیدگیوں میں نمایاں کمی کی توقع ہے۔