آسٹریلیا نے ہنرمند غیر ملکی کارکنوں کے لیے مستقل رہائش کا ویزا متعارف کرادیا

آسٹریلیا نے ہنرمند غیر ملکی کارکنوں کے لیے مستقل رہائش کا ویزا متعارف کرادیا

آسٹریلیا نے ہنرمند غیر ملکی کارکنوں کے لیے مستقل رہائش اور ملازمت کا ایک اہم موقع فراہم کرتے ہوئے ایمپلائر نومینیشن سکیم (ENS) ویزا سب کلاس 186 متعارف کرادیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس ویزا کے تحت وہ غیر ملکی افراد جو کسی منظور شدہ آسٹریلوی آجر کی جانب سے نامزد ہوں، آسٹریلیا میں مستقل رہائش اور ملازمت حاصل کر سکتے ہیں۔امیگریشن ماہرین کے مطابق یہ ویزا آسٹریلیا کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد مختلف شعبوں میں ہنرمند افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنا ہے۔ کامیاب امیدوار نہ صرف کام کر سکتے ہیں بلکہ انہیں مستقل رہائش، تعلیم، صحت اور سماجی سہولیات تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔

حکام کے مطابق ویزا کے لیے امیدوار کو درج ذیل شرائط پوری کرنا لازمی ہے:

متعلقہ شعبے میں مہارت
مناسب تجربہ
انگریزی زبان پر عبور
صحت اور کردار کے معیار پر پورا اترنا
درخواست دہندہ کی نامزدگی کسی منظور شدہ آسٹریلوی آجر کی جانب سے ہونا
امیگریشن حکام نے کہا کہ یہ ویزا پاکستانی ہنرمندوں، پروفیشنلز اور تجربہ کار کارکنوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے جو آسٹریلیا میں اپنا مضبوط مستقبل بنانا چاہتے ہیں۔