عثمان ڈار نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

عثمان ڈار نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ECL) سے نکالنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے کل جواب طلب کر لیا۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 2024ء میں سابق وفاقی وزیر عثمان ڈار کا نام پہلے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا گیا تھا، مگر وفاقی حکومت نے بغیر مؤقف سنے دوبارہ نام لسٹ میں شامل کر دیا۔عثمان ڈار نے لاہور ہائیکورٹ سے درخواست کی ہے کہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے فوری طور پر نکالنے کا حکم دیا جائے۔