مسلمان طلبہ بڑھنے پر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کالج بند کردیا

میڈیکل کالج میں مسلم طلبہ کی بڑی تعداد کے داخلے پر دائیں بازو کے ہندو گروپوں نے احتجاج کیا تھا
 نئی دہلی (آئی این پی )بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں واقع ایک میڈیکل کالج بند کردیا۔ یہ فیصلہ نیشنل میڈیکل کمیشن کی جانب سے چھ جنوری کو سامنے آیا، جس کے بعد کالج کے طلبہ اور والدین میں شدید تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ کالج میں مسلم طلبہ کی بڑی تعداد کے داخلے پر دائیں بازو کے ہندو گروپوں کے احتجاج کو اس اقدام کی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے پہاڑی ضلع ریاسی میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا لائسنس نیشنل میڈیکل کمیشن نے منسوخ کر دیا۔