بھارت میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ہراسانی کا سامنا

 کشمیری طلبہ پر دہشتگرد ہونے کا الزام عائد کیا جارہا ہے:کنوینر مقبوضہ کشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن
سرینگر (آئی این پی )مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کی مختلف ریاستوں میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ہراساں کیا  جانے لگا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے کنوینر ناصر کھوہامی نے کہا کہ کشمیری طلبہ پر دہشتگرد ہونے کا ا لزام عائد کیا جارہا ہے، بھارتی ریاستوں اتراکھنڈ، اترپردیش اور ہماچل پردیش میں کشمیری طلبہ سے اپارٹمنٹ اور ہاسٹل چھوڑنے کا کہا جارہاہے،نہ چھوڑنے پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔