بھارت :ٹفن میں بِیف سکول لانے پر پانچ مسلمان طلبہ کو نکالے جانے کا امکان

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت  میں ٹفن کے اندر گائے کا گوشت سرکاری سکول میں لانے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا   جس پر  پانچ مسلمان طلبہ کا نام سکول سے خارج  کئے جانے کا امکان ہے ۔ بھارتی میڈیار پورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست آسام کے ضلع گولپارہ کا ہے جو جمعے کو پیش آیا یہ ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے جہاں دوسرے مذاہب کے لوگ بھی رہائش پذیر ہیں۔ ٹفن میں گائے کا گوشت لانے والے کم عمر طالب علم کو حراست میں لیا گیا جبکہ اس کی والدہ کو بھی گرفتار کیا گیا۔اسی دوران سکول کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ آئندہ سکول میں صرف سبزیوں پر مشتمل کھانا لانے کی اجازت ہو گی۔