کشمیر میں احتجاج کرنیوالے مقبوضہ کشمیر کی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں خواجہ آصف

پاکستان نے آزادی کشمیرکیلئے اپناوجود دائو پرلگایا اور لگائیں گے‘  آزادکشمیرکے عوام پرامن  رہیں: وزیردفاع کا ایکس پر پیغام
اسلام آباد(آئی  این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔اپنے ایکس اکائونٹ پر جاری  پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے حضرات سے درخواست ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی تین نسلوں کی جدوجہد پرغور کریں، جو آپ کو میسر ہے اسکا عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کر سکتے، وہ کشمیر کی آزادی کی تاریخ اپنے خون سے لکھ رہے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ اس جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے میں پہنچ گئی، پھانسی چڑھ گئے سینے پہ گولیاں کھائیں پاکستان سے محبت کی ہر روز قیمت ادا کرتے ہیں، کشمیر کی جنگوں میں شہید ہونے والے فوجیوں میں پنجابی، پختون، بلوچ، سندھی گلگتی اور بلتی شامل ہیں، پاکستان نے اپنا وجود کشمیر کی آزادی کے لئے دا ئوپر لگایا ہے اور لگائیں گے،