نئی بھرتیوں کا مقصد ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانا ہے
لاہور(آئی این پی)حکومت پنجاب نے 2115 نئی اسامیوں پر مکمل بنیادوں پر بھرتی کے عمل کا آغاز کردیا۔2115 نئی ا سامیوں پر مکمل بنیادوں پر بھرتی کے حوالے سے دو جنوری کو محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے محکمہ صحت میں جنرل کیڈر اور کنسلٹنٹس کی مستقل آسامیاں ختم کر دی گئی تھیں۔2115 نئی آسامیاں تخلیق کرنے کی منظوری دے دی گئی تھی۔ نئی آسامیاں اسپیشل پے پیکیج کے تحت مکمل بنیادوں پر متعارف کرائی گئیں۔صوبائی کابینہ نے سیکنڈری لیول ہیومن ریسورس رولز 2025 کی منظوری دی۔ حکومت کے مطابق اس اقدام سے اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی دستیابی بہتر ہوگی۔ نئی بھرتیوں کا مقصد ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو اسپتالوں میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانا ہے