عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کی منظوری کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی سے پنجاب لوکم ہائیرنگ بل کی منظوری حاصل کرلی گئی
لاہور( خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے شعبہ صحت میں عملے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے پنجاب اسمبلی سے پنجاب لوکم ہائیرنگ بل کی منظوری لی گئی ہے۔ بل کے تحت لوکم پالیسی کمیٹی قائم کی جائے گی جس کے چیئرپرسن صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ہوں گے اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کمیٹی وائس چیئرپرسن کے فرائض انجام دیں گے،کمیٹی میں 3فیلڈ کے ماہرین اور ہیومن ریسورس کے ماہرین بھی ممبر ہوں گے۔