بھرتی کیلئے کم از کم تعلیمی اہلیت انٹرمیڈیٹ ،عمر کی حد 18سے 26سال مقرر
عمرقابلیت جسمانی معیار میں رعایت نہیں ملے گی،20 جولائی تک درخواستیں طلب
لاہور(خصوصی رپورٹ)حکومت نے پیرا فورس میں گریڈ 7 کے سارجنٹس کی 1010اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب بھر سے اہل مرد و خواتین امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کر لی ئیں۔بھرتی کیلئے کم از کم تعلیمی اہلیت انٹرمیڈیٹ جبکہ عمر کی حد 18سے 26سال مقرر کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق عمر، تعلیمی قابلیت یا جسمانی معیار میں کوئی رعایت نہیں دی جائیگی ، امیدواروں کو مقررہ شرائط پر پورا اترنا ہوگا۔ لاہور میں 300 ، راولپنڈی 150اسامیاں مختص کی گئی ہیں۔ ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں 90، 90جبکہ ساہیوال، سرگودھا، گجرات اور ڈی جی خان میں 50، 50اسامیوں پر بھرتی ہوگی۔جسمانی معیار کے تحت مرد امیدواروں کیلئے کم از کم قد 173سینٹی میٹر اور ایک میل دوڑ 7منٹ میں مکمل کرنا لازمی ہوگا جبکہ خواتین امیدواروں کیلئیکم از کم قد 162سینٹی میٹر مقرر کیا گیا ہے اور انہیں ایک میل دوڑ 11منٹ میں مکمل کرنا ہوگی۔بھرتی کے خواہشمند امیدوار درخواستیں صرف پنجاب جابز پورٹل کے ذریعے آن لائن جمع کرا سکیں گے ، درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 20 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے۔