ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ ،گرفتاری کا حکم

 ملزمان کا جرح کا حق بھی ختم ‘ 342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا‘کیس کی سماعت  آج  بھی ہوگی
اسلام آبد(آئی این پی )  ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی متنازع ٹویٹ کیس میں ضمانت منسوخ ہوگئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نیایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کیس کی سماعت کی۔ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ وقفہ کے بعد عدالت میں پیش نہ ہوئے ،عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ کر دی۔عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کا جرح کا حق بھی ختم کر دیا،کل 342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔  عدالت نے کیس کی سماعت  آج تک ملتوی کر دی۔