اسلام آباد(آن لائن)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آبادنے ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے اور سماعت ہفتے کے روزتک کے لیے ملتوی کردی،جبکہ جج افضل مجوکا نے کہا کہ اسٹیٹ کونسل کو ہم نے مقرر نہیں کیا، جس کمیٹی نے اسٹیٹ کونسل مقرر کیا وہی ہٹا سکتی ہے، ہفتے کے روز اسٹیٹ کونسل کے حوالے سے دلائل دے دیں فیصلہ کر لیں گے۔ انھوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روزدیے ہیں۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی۔ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہو گئے، سمیع اللہ وزیر نے ہادی علی چٹھہ کی جانب سے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا دیا