ایمان مزاری ، شوہر ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایمان مزاری اور ان  کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی،  وقفے کے بعد ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش نہ ہوئے،   عدالت کی جانب سے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو شو کاز نوٹس جاری کردیے گئے جس میں کہا گیا کہ   عدالت پیش نہ ہونے پر کیوں نہ ملزمان کی  ضمانت خارج کر دی جائے جائے۔ عدالت  نے کہا کہ  عدالتی وقت ختم ہونے تک ملزمان عدالت سے غیر حاضر رہے، استغاثہ کے تین گواہان عدالت میں موجود رہے، ملزمان کا کنڈکٹ ظاہر کرتا ہے کہ وہ جان بوجھ کر عدالت پیش نہیں ہو رہے۔عدالت  نے کہا کہ ملزمان کو شو کاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے کہ کیوں نہ ان کی ضمانت خارج کر دی جائے