روڈ بلاک اور پولیس سے جھگڑا کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے روڈ بلاک کرنے اور پولیس سے لڑائی جھگڑے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے کیس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔