اسلام آباد (آئی این پی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ۔ ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کیخلاف این سی سی آئی اے نے قابل اعتراض ٹویٹس پر مقدمہ کر رکھا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کے روبرو ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے وکیل ریاست علی آزاد نے مقف اپنایا یہ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ہے ۔ عدالت نے میرٹ نہیں دیکھنا۔ایف آئی آر میں شامل دفعات اس کیس میں لگ ہی نہیں سکتیں ۔ چار سال پرانے واقعہ پر ایف آئی آر کاٹی گئی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی کو کوئی نوٹس بھی نہیں کیا گیا۔ صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار نعیم گجر نے کہا کوئی وکیل آواز اٹھاتا ہے تو اسے غلط ایف آئی آر میں ڈال دیا جاتا ہے ۔