شہر ی کی شکایت پر ایس ایچ او شفیق آباد‘اے ایس آئی اور4اہلکار معطل

 گاڑی سے پستول برآمد ہونے پر شہری کو تھانے لے گئے‘لائسنس منگوانے پر چھوڑ دیا‘اہلکاروں کو ہتھکڑیاں لگا کرپولیس لائنز پیش کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد میں ناکے پر کار سوار شہری کو روکنے کے واقعے پر پولیس افسروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے چیکنگ کے دوران کار سے پسٹل برآمد ہونے پر شہری کو تھانے لے جایا گیا، جہاں پسٹل کا لائسنس منگوانے کے بعد اسے رہا کر دیا گیا۔بعد ازاں شہری کی شکایت پر ایس ایچ او عاصم حمید، اے ایس آئی اور چار دیگر اہلکاروں کو معطل کر کے ہتھکڑیاں لگا کر پولیس لائنز پیش کیا گیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔