نواز شریف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سٹیٹ لائونج کا افتتاح کردیا

میاں محمد نواز شریف،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سٹیٹ لائونج کا دورہ ،سیکرٹری ڈیفنس کا مہمانان گرامی اور شرکاء کا خیر مقدم 
پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ڈی جی ایئروائس مارشل ذیشان سعیدنے ایئرپورٹ کے اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ سے آگاہ کیا اور تفصیلی بریفنگ دی
لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر محمد نواز شریف،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سٹیٹ لائونج علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا ۔ قائد محمد نواز شریف،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تعمیر نو کے بعد بننے والے سٹیٹ لائونج کا دورہ کیا۔ سیکرٹری ڈیفنس محمد علی نے تقریب کے مہمانان گرامی اور شرکاء کا خیر مقدم کیا۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ڈی جی ایئروائس مارشل ذیشان سعیدنے ایئرپورٹ کے اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ سے آگاہ کیا اور تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا کہ راوی لائونج، داخلی لابی،مین ہال اور دیگر حصوں کی تعمیر نو کی گئی۔سٹیٹ لائونج کو تعمیر نو کے بعد جدت طرازی کے ساتھ نئی اور خوبصورت شکل دی گئی۔