علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، ریاض جانے والی تمام پروازیں منسوخ

 جدہ، دمام، دبئی، شارجہ، قطر، ترکی جانے اور آنے والی ملکی وغیر ملکی ائیر لائنز کی 25 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں
اسلام آباد (آئی این پی) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سمیت ملک کے دیگر ائیرپورٹ سے جانے اور آنے والی پچاس سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں۔ سعودی عرب کا ریاض ائیر ہر قسم کی پروازوں کے لیے تاحال بند ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ائیرپورٹ سے ریاض جانے والی تمام پروازیں منسوخ ہیں. جدہ، دمام، دبئی، شارجہ، قطر، ترکی جانے اور آنے والی ملکی وغیر ملکی ائیر لائنز کی 25 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ تمام ائیر لائنز نے مسافروں کو ائیرپورٹ آنے والے مسافروں کو آنے سے قبل مکمل معلومات لینے کی ہدایت جاری کر دیں۔