علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے ٹرمینل کی تیاری

    لاہور(آئی این پی )علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے ٹرمینل کی تیاری جاری ہے جس سے اندرون اور بیرون ملک جانے والوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی، نئے ٹرمینل کی بلڈنگ پر کام تیزی سے جاری ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈاکٹر توقیر اقبال کے مطابق ستمبر 2026 میں یہ پراجیکٹ مکمل ہو جائے گا جس کے بعد امیگریشن ڈیپارچر کائونٹر کی تعداد 10 سے بڑھ کر 64 ہو جائے گی ، سکیورٹی چیک 4 سے بڑھ کر 8 ، چیکنگ کائونٹر 25 سے 67ہو جائیں گے جبکہ امیگریشن ارائیول کائونٹر 18سے بڑھ کر 80 ہو جائیں گے۔