دھرم پورہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک 70 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے تھانہ مصطفی آباد میں دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، ایک ملزم جو سکیورٹی گارڈ کے یونیفارم میں ملبوس تھا، خاتون کو چیکنگ کے بہانے روکا۔ اس کے بعد ملزم نے خاتون کو ریلوے پھاٹک کے قریب لے جا کر زیادتی کی۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے خاتون سے 70 ہزار روپے بھی چھینے اور فرار ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔